آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

پی ٹی آئی کلچر ونگ بناؤ: وینا ملک

asad

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان فلم انڈسٹری کی ممتاز اداکاراہ وینا ملک نے اپنے ایک بیان میں‌کہا ہے کہ جب تک پی ٹی آئی میں کوئی کلچرل ونگ نہیں بنتا اس وقت تک ان کے شوہر اسد خٹک پی ٹی آئی کیلئے کوئی نیا گیت نہیں بنائیں گے.
فلمسٹار وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک کو تحریک انصاف کے لئے نیا گیت بنانے سے روکتے ہوئے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی میں کلچرل ونگ نہیں بنتا اسد کوئی نیا گانا نہیں بنائیں گے۔
وینا ملک کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان پارٹی میں کلچرل ونگ کا قیام عمل میں لاتے ہیں تو وہ اپنی خدمات مفت میں دینگی اور پارٹی کے لئے فری لانس کام کرینگی ۔ ان کا کہنا ہے کہ کلچرل ونگ کی ذمہ داری انہیں سونپی جائے تاکہ وہ اس سے متعلقہ معاملات کو سرانجام دے سکیں ۔ وینا ملک نے عمران خان کو مشورہ دیاکہ وہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی ، ابرار الحق ، ملکو اور حمزہ علی عباسی کو بھی کلچرل ونگ کا حصہ بنائیں۔