rajnath
بین الاقوامی

پاکستان دس ٹکڑوں میں بٹ جائےگا: راج ناتھ سنگھ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک):بھارتی وزیرِداخلہ نے راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ اگر سرحدی دہشت گردی ختم نہ ہوئی تو جلد ہی پاکستان دس ٹکڑوں میں بٹ جائے گا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے انڈیا کے وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیانات کو تمام سفارتی آداب، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے جس میں علاقائی خودمختاری اور سالمیت کی ضمانت دی گئی ہے۔
آج بروز جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان میں انڈیا کی مداخلت اور دہشت گردی کی معاونت اورغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانوی اراکینِ پارلیمان کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے نریندر مودی سے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں جاری مظالم کے معاملے پر بات کی ہے۔ جبکہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر برطانوی ارکانِ پارلیمان کی ایک بڑی تعداد نے انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر میں جاری مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا کی اقلیتیں مسلمان، عیسائی اور دلت خصوصی طور پر شدت پسند اور دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ انھوں نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پچھلے ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران انڈیا میں دو سو سے زیادہ گرجا گھروں کو جلایا گیا ہے۔