Untitled-1888888
پاکستان کی خبریں

لاہور: مضر صحت گوشت سپلائی کرنےے والی گاڑیاں دکانوں تک پہنچنے سے پہلے روک دی گئیں

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور شہر میں تیس من سے زائد مضر صحت گوشت کی سپلائے کرنے والی دو گاڑیوں کو ڈرائیور سمیت گرفتار کر لیا –

لاہور  کے شہریوں کو مضر صحت گوشت کھلانے کی کوشش ناکام ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ای ایم ای سوسائٹی کے قریب تیس من سے زائد مضرصحت گوشت فراہم کرنے والی گاڑیاں پکڑ  لیں اور دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ دو گاڑیوں میں بھاری مقدار میں بیمار اور لاغر جانوروں کا مضر صحت گوشت لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کے لئے لایا جا رہا ہے جس پر انہوں نے لاہور کے داخلی راستے پر ای ایم ای سوسائٹی کے قریب ناکہ لگا کر ایک کار اور ایک منی ٹرک کو روکا تو کار کی ڈگی اور منی ٹرک کے عقبی حصے میں موجود بارہ سو کلو سے زائد مضر صحت گوشت برآمد ہوا۔ گاڑیوں کے ڈرائیور طارق اور اکبر کو اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ مضر صحت گوشت کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جہاں سے یہ گوشت لایا گیا تھا اور جن جگہوں پر یہ گوشت سپلائی کیا جاتا تھا آج ہی وہاں بھی کارروائی کی جائے گی ۔