بین الاقوامی

عراق:دھماکےمیں80 شیعہ زائرین ہلاک

iraq

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): عراقی خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایک ٹرک بم دھماکے میں 80 کے قریب شیعہ زائرین ہلاک ہوگئے ہیں،یہ حملہ بغداد سے 100 کلومیٹرکے فاصلے پر حلہ قصبے کے قریب ایک پیٹرول سٹیشن اور ریستوران پر کیا گیا۔
اطلاع کے مطابق، سڑک کنارے واقع یہ سٹاپ عراقی شہر کربلا میں اربعین کے بعد واپس آنے والے زائرین سے بھرا ہوا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں متعدد ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔
شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول ہے۔ دولت اسلامیہ سے منسلک خبررساں ادارے عماق کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انھوں نے اس حملے میں 200 کے قریب افراد کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔
صوبائی سکیورٹی چیف کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔