قومی

سیالکوٹ: خواجہ سِرا پر تشدد، پولیس کا حرکت میں آ گئی

trans

لاہور(مانیٹرنگ):‌سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر تشدد کی وڈیو سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پرچلنےکےبعد اس واقعہ میں مبنیہ طور پر ملوث مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تیزی سے گردش کرنے والی ایک مختصر ویڈیو میں ایک شخص کو ایک خواجہ سرا پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ خواجہ سرا کو کب تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
زیر حراست شخص نے دعویٰ کیا کہ اُس کی خواجہ سرا سے دوستی تھی اور جب اُسے یہ علم ہوا کہ اُس خواجہ سرا کا کسی دوسرے شخص سے تعلق ہے تو اُس نے اشتعال میں آ کر تشدد کیا۔ مشتبہ شخص نے تسلیم کیا کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا جاتا۔اس واقعہ پر خواجہ سراؤں نے احتجاج کیا اور تھانے میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔