آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سائرہ شہروز ،کینٹ ایس لیونگ کیساتھ بطورہیروئین نظرآئینگی

syra

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز ٹی وی اداکارہ اور ماڈل سائرہ شہروز بین الاقوامی اداکار کینٹ ایس لیونگ کیساتھ پاکستانی فلم ’’چلے تھے ساتھ ‘‘میں بطورہیروئین جلوہ گر ہونگی جسکی عکسبندی پاکستان و چین کی دوستی کے تناظر میں گلگت بلتستان کی حسین مقامات پر کی گئی ہے. کہا جارہا ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی فلم ہے جو اس مقام پرشوٹ کی گئی ہے.
اس فلم کی کہانی عطیہ زیدی نے لکھی ہے۔ فلم کے دیگر فنکاروں میں ژالے سرحدی، ماڈل و اداکارہ منشا پاشا، بہروز سبزواری، شمیم ہلالی، اسامہ طاہر ، فارس خالد اور شیر باز سلیم کے نام شامل ہیں. ہدایات عمر عادل نے دی ہیں جبکہ فلمساز بینش عمر ہیں.
مذکورہ فلم کی نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوٹر ز کلب نے حاصل کئے ہیں جسے 2017 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔واضح رہے اس فلم سے کئی ٹی وی فنکار اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بھی کررہے ہیں۔