web5
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور اسپورٹس مووی سلطان کا نیا ٹیزر جاری

ممبئی:  بالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور اسپورٹس مووی سلطان کا نیا ٹیزر ٹریلرجاری کر دیا گیا ، اداکار سلمان خان کے بعد انوشکا پہلوانی کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔

ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم سلطان کی کہانی ہریانہ کے پہلوان سلطان کی ہے ۔ فلم میں عارفہ کا کردار نبھاتی انوشکا بھی اکھاڑے میں داؤ پیچ لڑا رہی ہیں ۔

فلم کی کاسٹ میں رندیپ ہودا ، امیت سدھ سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں ۔ سلمان خان اور انوشکا کی یہ فلم سلطان چھ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔