agni-3
بین الاقوامی مشہور خبر

اگنی کا ایک اور تجربہ، جوہری ہتھیار 7 سو کلومیڑ تک لیجا سکتا ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت نے ایک بار پھر جوہری صلاحیت کے حامل زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل آگنی-1 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اگنی میزائل نے سات سو کلو میٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
انڈیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق منگل کو بیلسٹک میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے علاقے میں کیا گیا۔ یہ میزائل صبح دس بجے کے قریب موبائل لانچر کے ذریعہ داغا گیا۔ انڈیا کے دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل کا یہ تجربہ انڈین فوج کی اسٹرٹیجک کمانڈ فورسز کی ٹریننگ کا حصہ ہے اور اس میزائل کے تجربے سے اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل استعداد میں اضافہ ہوگا۔
12 ٹن وزن کا حامل اگنی ون میزائل جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے، جو اسے اپنے ہدف تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ میزائل انڈیا میں موجود دفاعی تحقیق کی لیبارٹریوں کے تیار کیا گیا ہے۔